How to Get Death Certificate

سوال: فوتگی سرٹیفیکیٹ فارم (Form-B) کہاں سے ملے گا    

متعلقہ یونین کونسل /میونسپل کمیٹی سے فارم حاصل کیا جا سکتا ہے۔

سوال: فوتیدگی  کا اندراج کون کرا سکتاہے  

فوتیدگی کا اندراج خاندان کا کوئی بھی شخص کراوا سکتا ہے۔  با پ/ماں  یا سرپرست

سوال: فوتیدگی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی فیس کیا ہے

 فوتیدگی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی فیس مبلغ 100روپے ہے جو متعلقہ یونین کونسل /میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری کو جمع کروائی  جائے گی

سوال: فوتیدگی سرٹیفیکیٹ جاری ہو نے کا طریقہ کار۔ 

  •  نارمل اندراج :  تاریخ وفات  سے 60دن تک کی وفات نارمل رجسٹریشن تصور ہو گی اور رجسٹریشن کے بعد اندر3یوم متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل /میونسپل کمیٹی سے سرٹیفیکٹ حاصل کیا جا سکتا ہے
  • لیٹ اندراج: تاریخ وفات سے 60دن  کے بعد180 دن تک کی رجسٹریشن لیٹ اندرج تصور ہو گی۔  جس کے  اندراج کے لیےسائل اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو درخواست دائر کرے گا۔ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرمکمل چھان بین کرنے کے بعد اندراج کا حکم متعلقہ چئیرمین یونین کونسل/میونسپل کمیٹی  کو دے گا
  • ۱گر وفات کے 180 دن کے بعد کی رجسٹریشن کروانی مقصو د ہو تو سائل متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر  کو درخواست دے گا۔ اور اسسٹنٹ کمشنر مکمل چھان بین کرنے کے بعد اندراج کا حکم متعلقہ چئیرمین یونین کونسل/میونسپل کمیٹی  کو دے گا

 سوال: سرٹیفیکیٹ کتنے دنوں میں جاری ہوگا۔              

  • نارمل اندراج وفات سے 60دن تک:             3 دن
  • لیٹ اندراج تاریخ وفات سے180دن تک :      7دن
  • لیٹ اندراج تاریخ وفات سے180دن بعد:         20دن